لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستانی کرنسی روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار ، امریکی ڈالر 224روپے کی حد عبور کر گیا ۔
رواں ہفتے کے تیسرے کاروباروی روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے 93 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 221.99 روپے سے بڑھ کر 224 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا اور نئی قیمت 226 روپے 50 روپے ہو گئی ہے۔