پاکستان ایران اور ترکی کے درمیان تجارتی ٹرین کا افتتاح

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان ،ایران اور ترکی کے درمیان کارگو ٹرین کا افتتاح کردیا گیا ۔ یہ کارگو ٹرین تینوں ممالک کے دارالحکومت تک تجارتی سامان کی ترسیل کرے گی۔وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کارگو ٹرین کا افتتاح کیا۔
ٹرین 12 دنوں میں یک طرفہ سفر مکمل کرے گی اور اس سے پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان سامان کی نقل و حرکت کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔
اسلام آباد سے روانہ ہونے والی تہران، استنبول مال بردار ٹرین راولپنڈی، لاہور، سکھر سے ہوتے ہوئے جمعرات کو سیپ زنڈ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی، ٹرین نوشکی، دالبندین اور تفتان سے ہوتے ہوئے زاہدان جائے گی۔
وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ کارگو ٹرین کے بعد مسا فر ٹرین کا آغاز بھی کریں گے جبکہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ استنبول، تہران اسلام آباد مال بردار ٹرین کے آپریشنز کی بحالی خوش آئند ہے۔

 

#cargotrain#islamabad#istanbul#PakTurkNews#tehraniranPakistanturkey