پاکستان تحریک انصاف کے 123اراکین اسمبلی کے استعفے منظور

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے 123اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے گئے ۔ استعفے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے منظور کئے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔


دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ استعفوں کی منظوری کے باعث عام انتخابات ناگزیر ہوچکے۔

 

#islamabad#PakTurkNews#pti#qasimsuri