پاکستان کے زر مبادلہ کےذخائر کم ہوگئے

کراچی (پاک ترک نیوز)
سٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر گزشتہ ایک برس میں پہلی بار پندرہ ارب ڈالر سے کم ہوگئے۔ یہ کمی قرضوں کی ادائیگیوں کیلئے ہفتہ وار 869ملین ڈالر اخراج کی وجہ سے ہوئی۔
پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ کررہی ہے ۔ پاکستان ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے علاوہ کرنٹ اکاونٹ خسارے سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔
حکومت گرتے ہوئے زر مبادلہ کےذخائر کو سہارا دینے کیلئے رواں مالی سال کے دوران ایک ارب ڈالر کا ایک اور سکوک بانڈ جاری کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔درآمدی بل میں 47فیصد اضافے سے بھی خسارہ بڑھا۔
حکومت نے گزشتہ مالی برس کے دوران قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 13.4ارب ڈالر خرچ کیے۔
رواں مالی برس کی پہلی دو سہ ماہیوں کے دوران بھی تقریبا 6ارب ڈالرکے قریب قرض کی ادائیگی کی گئی۔
حکومت کو رواں مالی سال کےدوران کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین کی در آمد کیلئے بھی دو سے اڑھائی ارب ڈالر خرچ کرنا پڑھے۔ اجنا س اور خوردنی تیل کی درآمدات بھی مہنگی ثابت ہوئیں۔

#foriegn_reserves_declined#importbillof_paksitan#pakistan_external_debt#pakistan_foriegn_reserves#paksitan_economic_situation#PakTurkNews#sbp#statebankofpakistan