پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین کو بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پر بریفنگ دی ہے۔ پاکستان نے بھارت کی دہشت گردی سے متعلق اہم دستاویزی ثبوت امریکہ، برطانیہ، روس، فرانس اور چین کے سفیروں کو فراہم کر دیئے ہیں۔
پاکستان میں اقوام متحدہ کی مستقل سلامتی کونسل کے سفیروں کو دی جانے والی بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کو مالی معاونت اور دیگر تعاون فراہم کر رہا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ، چین، روس، فرانس اور برطانیہ کے سفیروں کو فراہم کئے گئے دستاویزی ثبوتوں میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے متعلق منصوبہ بندی اور مالی معاونت کے ناقابل تردید ثبوت دیئے گئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان عالمی برادری کو بھارت کی دہشت گردی سے متعلق پالیسیوں سے آگاہ کرتا رہے گا۔