پنجاب اسمبلی کا اجلاس اتوار تک ملتوی

لاہور(پاک ترک نیوز)
عثمان بزدار کے استعفے کے بعد پنجاب اسمبلی میں ئے قائد ایوان کو منتخب کرنے کیلئے ووٹنگ کل ہوگی۔
آج کا اجلاس چار گھنٹے تاخیر کے بعد مختصر وقت کیلئے منعقد ہواجس دوران اپوزیشن اور حکومتی بینچوںسے ایک دوسرے کے خلا ف نعرے بازی کی گئی ۔
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہاز ہیں۔
پرویز الہٰی نے اسمبلی پہنچنے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ن لیگ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
دوسری جانب حمزہ نے کہا کہ وزارت اعلیٰ حاصل کرنا اپوزیشن کی کوششوں کا حتمی مقصد نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی مجموعی بہتری کے لیے روڈ میپ بنایا جائے گا۔

#assembly#PakTurkNews#punjabPakistan