ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر51 پیسے مہنگا ہوگیا، قیمت201 روپے91 پیسے پر بند ہوئی ، فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی202روپے سے 206 روپے پر فروخت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر مزید اضافہ ہوگیا، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق اپریل سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر19.91 روپے مہنگا ہوچکا ہے، اپریل سے اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر24روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔

#dolllar#interbank#openmarket#PakTurkNews#usdollardollarkarachi