ڈالر کے ریٹ اوپن مارکیٹ میں انٹر بینک سے کم ہو گئے

کراچی(پاک ترک نیوز) کاروبار کے پہلے روز تیزی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہو ئی ۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 207روپے سے بھی نیچے آ گئی تاہم رویت کے برخلاف ڈالر کے اوپن مارکیٹ میں ریٹ انٹر بینک سے بھی کم ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہ ہونے کے سبب ڈالر کی قدر 2.50 روپے کی کمی سے 206.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔اس طرح سے روایت کے برخلاف ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ انٹربینک ریٹ سے 1.44 روپے کم ہوگئے۔
آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی، درآمدی ضروریات کے لیے بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ اور عالمی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد پرواز جاری رہی جب کہ اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 207 روپے سے بھی نیچے آگئی۔
انٹربینک میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا جس سے ایک موقع پر ڈالر 208.10 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا لیکن اس دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر گھٹ کر 207.32 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ دوبارہ بڑھنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 47 پیسے کے اضافے سے 207.94 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔

 

#interbank#openmarket#PakTurkNews#stockexchange#usdollardollarIMFkarachi