واشنگٹن (پاک ترک نیوز )کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے انکار پر امریکی افیئر فورس نے 27اہلکاروں کو برطرف کردیا۔
امریکی فضائیہ کے مطابق27 سروس ممبران کو کووِڈ 19 کی ویکسین لگوانے سے انکار کرنے پرنوکری سے برطرف کردیا گیا ہے ۔امریکا نے اگست میں تمام سروس ممبران کے لیے ویکسین کو لازمی قرار دیا تھا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کیلئے کم از کم ویکسین کی ایک خوراک کو لازمی قرار دیا تھا ۔
امریکہ فضائیہ کی ترجمان کے مطابق کسی کوبھی ویکسین سے استثنا حاصل نہیں ۔ترجمان کے مطابق فضائیہ کے تقریباً 97 فیصد اہلکاروں کو کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ویکسین لگائی گئی جو کہ عام امریکی آبادی سے کہیں زیادہ ہے۔
اس سے قبل بھی کئی اہلکاروں کوویکسین لگوانے سے انکار کرنے پر ہٹا دیا گیا تھا۔