لیزویلے (پاک ترک نیوز)
کے ایف سی، پیزا ہٹ اور کئی دوسری فاسٹ فوڈ چینز کی مالک کمپنی یم! برانڈز نے اعلان کیا کہ وہ روس میں اپنے کے ایف سی ریسٹورنٹس کے کاروبار کو فروخت کرنے کے بعد روسی مارکیٹ سے نکلنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
امریکہ میں قائم عالمی فاسٹ فوڈ کمپنی نےمنگل کے روز جاری ہونےوالے بیان میںکہا ہےکہ وہ کے ایف سی ریستورانوں کی ملکیت، آپریٹنگ سسٹم، اور فرنچائزڈ ریستورانوں کے نیٹ ورک سمیت ماسٹر فرنچائز کے حقوق کو مقامی آپریٹر کو منتقل کرنے کے جدید مراحل میں ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یم !برانڈزاپنی ملکیت والے ریستورانوں کے آپریشنز کو معطل کرنے، تمام سرمایہ کاری اور ریستوراں کی ترقی کی کو روکنے، اور روس کے آپریشنز سے کسی بھی منافع کو انسانی ہمدردی کی کوششوں کی طرف بھیجنے کےمنصوبے پرکاربند ہے۔ چنانچہ کے ایف سی کی فروخت کی تکمیل کے بعدیم! برانڈز کا مکمل ارادہ ہےکہ روس سے نکل جائے۔
یم! برانڈز نے کہا کہ اس نے پچھلے مہینے پیزا ہٹ کے تمام فرنچائز اثاثوں کی اپنی ملکیت روس میں ایک مقامی آپریٹر کو منتقل کر دی ہے۔
کمپنی، جس کے پاس روس میں تقریباً 50 پیزا ہٹ اور 1,000 مقامات پر کے ایف سی تھے، نے 24فروری کو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مارچ میں روس میں اپنی تمام سرمایہ کاری اور آپریشنز کو معطل کر دیا تھا۔