یواے ای میں حوثی باغیوں کا حملہ ، ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری مارے گئے

ابوظبی (پاک ترک نیوز)یواے ای کے دار الحکومت ابوظبی میں حوثی باغیوں کے مشتبہ ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی اور دو بھارتی شہری مارے گئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق صنعتی علاقے مصفحہ میں تیل کی کمپنی ایڈناک کی تیل کے اسٹوریج ایریا میں فیول ٹینکر پھٹنے سے تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

ابوظبی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں جائے حادثہ سے ایک طیارے کے کچھ ٹکڑے ملے ہیں جس سے یہ پتا چلتا ہے کہ دھماکے اور آگ لگنے کے واقعات ممکنہ طور پر ڈرون حملے کا نتیجہ ہو سکتے ہیں ۔

حوثی فوج کے ترجمان نے برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ انہوں نے یواے ای میں اندر تک ایک کارروائی کی ہے ۔

یمن کے تیل سے مالا مال شبوا اور مارب کے علاقوں میں یواے ای کی حمایت یافتہ اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

AttackerHouthiturkeyUAE