نیویارک(پاک ترک نیوز)
مغربی ممالک اور یوکرین سلامتی کونسل میں روس کو اسکے اقدامات کیلئے جوابد ہ بنانے کی تیاری کر کرے ہیں۔ امریکہ کی اقوام متحدہیں سفیر نے کہا ہے کہ اجلاس میں روس پر دباوٗ ڈالا جائے گا کہ وہ یوکرین کی سرحدوں پر افواج کے اجتماع پر بات کرے ۔امریکی سفیر لنڈا تھامس نے کہا کہ تمام اتحادی ممالک روس سے اسکے عزائم پر جواب طلب کرنے کیلئے متحد ہیں۔
امریکہ اور مغربی ممالک کے مطابق روس یوکرین پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جبکہ روس کی جانب اس کی مسلسل تردید کی جارہی ہے۔ برطانیہ اور امریکہ نے حال ہی میں اسلحہ کی کھیپ یوکرین بھیجی جبکہ دونوں ممالک نے اپنے اپنے سفارتی عملے کے خاندانوں کو یوکرین چھوڑنے کا کہاہے۔یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امریکی بیان بازی کو یوکرین کی معیشت کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ جوپہلے ہی کمزور معیشت اور سرمائے کے انخلا سے پریشان ہے۔