23 اپریل: ترکی اور قبرص کی خود مختاری اور بچوں کا دن

ترکی اور شمالی قبرص کے لیے 23 اپریل کا مطلب قومی خودمختاری اور بچوں کا دن ہے ، جسے اس سال کوروناوائرس کی وبا کی وجہ سے گھروں میں منایا جارہا ہے ۔
23 اپریل 1920ء کو پہلی گرینڈ نیشنل اسمبلی کھولی گئی اورترک عوام کی خودمختاری کا اعلان کیا گیا ۔
اتاترک نے 1924 میں 23 اپریل کو تعطیل کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔
اور 1929 میں اس دن کو یوم اطفال کے طور پر منانا شروع کیا گیا ۔ مصطفی کمال اتاترک نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے ۔
1979 میں ، پہلی بار ترکی کے ساتھ مزید چھ ممالک 23 اپریل کے یوم اطفال میں شامل ہوگئے ۔
اور اب 40 سے زائد ممالک سے آنے والے ترک بچوں کے مہمان ہیں ۔۔
ترکی کے عظیم قائد مصطفیٰ کمال اتاترک کے نزدیک بچے ہی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔ ان کے لئے اپنے اٹل اعتماد اور بے حد محبت کے اظہار کے طور پر ، اس نے 23 اپریل کو ہماری قومی تعطیل بچوں کو تحفے میں دی۔

ترک قبرصترکیصدر رجب طیب ایردوان