8برس میں پہلی بار شاہین ٹی ٹونٹی میچ میںچھکا لگانے سے محروم

کرائسسٹ چرچ(پاک ترک نیوز) قومی ٹیم ایک منفرد مگر منفی اعزاز کی حامل ہو گئی ۔ 8برس میں پہلی بار شاہین ٹی ٹونٹی میں چھکا لگانے سے محروم رہے ۔
تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے میچ میں نیوزی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنائے ۔ میچ میں افتخار احمد 27 اور آصف علی 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اپنی اننگز میں شاہینوں نے 15چوکے تو جڑے تاہم قومی بیٹر چھکا لگانے میں ناکام رہے۔سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
آخری مرتبہ 2014 میں دبئی میں ایسا ہوا تھا جب پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پورے 20 اوورز کھیلتے ہوئے اننگز میں ایک بھی چھکا نہیں لگایا تھا۔نیوزی لینڈ میں اب تک کل 77 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جبکہ پہلی مرتبہ کسی ٹیم کی جانب سے 20اوورز میں ایک چھکا بھی نہیں لگایا گیا۔

#christchurch#newzeland#nzvspak#PakTurkNews#pakvsnzPakistan