امریکی فضا میں ایک اور نامعلوم غبارے کی پرواز

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
امریکی فوجی طیاروں نے ملک کے مغربی حصے میںاونچائی پر اڑنے والے غبارے کو روک کر اسے تباہ کر دیا۔ امریکی ائر فورس نے بعد ازاں اس غبارے کو غیر خطرناک قرا ردیا ہے ۔
غبارے کو جمعہ کے روز کولوراڈو اور یوٹاہ کے اوپر مشرق کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ امریکی حکام نے کہا ہےکہاس میں کو ئی قابل تدبیر آلات نہیں تھے اور اس سے پروازوں کے حفاظتی امور کو کوئی خطرہ نہیںتھ۔ تاہم اس غبار ے کی پرواز کا مقصد اور اس کی اصلیت کے بارے میںکچھ نہیں بتایا گیا۔
گذشتہ روز تباہ کیا جانے والا غبارہ 44,000 فٹ کے ارد گردبلندی پر اڑتا ہو ا دیکھا گیا تھا۔ جس نے امریکی حکام کو تحقیقات کے لیے لڑاکا طیاروں کوبھیجنے پر آمادہ کیا۔
امریکہ اور کینیڈا کے فضائی دفاع کے ذمہ دار ادارے نورادنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے یوٹاہ کے اوپر غبارے کو روکا۔ اور ایسے غباروں کی جانچ پڑتال جاری رہے گی۔ نوراد کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے طے کیا ہے کہ ایسے غباروں سے طیاروںکی پرواز کی حفاظت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
دریں اثنا مغربی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس غبارے کےجمعے کی رات تک جارجیا کے اوپر سے گزر جانے کی توقع تھی۔ یہ غبارہ Mylar نامی پولیسٹر فلم کی ایک قسم سے بنا تھا۔ جس کے نیچے ایک چھوٹا مکعب شکل کا باکس لگا ہوا تھا۔جسے ایک F-22 جیٹ فائٹر نے جنوبی کیرولینا کے ساحل پر تباہ کر دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ فروری کے غبارے کے واقعہ نے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان سفارتی بحران کو جنم دیا تھا۔ تب چینی حکام نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جاسوس غبارہ نہیں تھا، اور اسے موسم کا بھٹکا ہوا جہاز قرار دیا تھا۔جبکہ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے چین کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے امریکی فضا میں چینی غبارے کی موجودگی کو "غیر ذمہ دارانہ فعل” قرار دیا۔

#americaariforce#baloon#PakTurkNews#washintondcAmerica