ایشز سیریز ،آسٹریلیا کو جیت کیلئے 248رنز درکار

لندن (پاک ترک نیوز) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری پانچ میچوں پر مشتمل ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے آخری روز آسٹریلیا کو جیت کیلئے 248رنز درکار ہیں ۔
عثمان خواجہ 69جبکہ وارنر 58رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 283جبکہ دوسری اننگز میں 395رنز سکور کئے تھے ۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 295رنز بنائے تھے ۔
یاد رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو ایک کی برتری حاصل ہے چوتھا ٹیسٹ بارش کے باعث بغیر نتیجہ کے ختم ہوگیا تھا ۔آج کا میچ جیتنے پر آسٹریلیا 2001کے بعد انگلینڈ کی سرزمین پر ایشز سیریز جیتنے میں کامیاب ہو جائے گا ۔

#aishes#englanad#oval#PakTurkNews#testmatchLondonPakistan