آسٹریلین اوپن نے روسی پرچم پر پابندی لگا دی

 

میلبورن (پاک ترک نیوز) آسٹریلین اوپن کے منتظمین نے ملک میں یوکرین کے سفیر کی شکایت کے بعد ٹورنامنٹ کے دوران میلبورن پارک میں روسی اور بیلاروسی جھنڈوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
روسی شائقین نے یوکرین کی کیٹرینا بینڈل اور روس کی کمیلا راکھیمووا کے درمیان پہلے راؤنڈ میں روسی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔یوکرین کے شائقین نے مبینہ طور پر سیکیورٹی اور پولیس کو سٹینڈ پر بلایا۔
امریکی مارکوس گیرون کے ساتھ ڈینیل میدویدیف کے میچ کے دوران راڈ لاور ایرینا پر بھی روسی پرچم لہرایا گیا تھا۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں یوکرین کے سفیر ویسل میروشنیچینکو نے ٹویٹر پر لکھا، "میں آج آسٹریلین اوپن میں یوکرین کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا بینڈل کے کھیل کے دوران عوامی سطح پر روسی پرچم کی نمائش کی شدید مذمت کرتا ہوں۔”

 

#austrlianopen#flag#match#PakTurkNews#tennis#ukrainerussia