بلنکن نے چین کا دورہ ملتوی کردیا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چین کے سی سی پی کے مرکزی خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی کے ساتھ فون پر امریکہ کے اوپر ایک جاسوس چینی غبارےکی پرواز کے پیش آنے والے واقعے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے جمعہ کی شب جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ پارک جن کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ میں نے آج صبح یہ بتانے کے لیے وانگ یی سے بات کی ہے کہ چین کے ناقابل قبول اقدام کے بعد میں اس ہفتے کے آخر میں چین کا سفر کرنے کا اپنا منصوبہ ملتوی کر رہا ہوں۔
بلنکن نے واضح کیا کہ امریکی فضائی حدود میں اس نگرانی والے غبارے کی موجودگی امریکی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ اور چین کا میرے دورے سے پہلے ایسا کرنے کا فیصلہ اس دورہ کے دوران ہونے والی اہم بات چیت کے لیے نقصان دہ ہے جس کے لیے ہم تیار تھے۔
گزشتہ نومبر میں بالی میں امریکی صدر جو بائیڈن اور چینی رہنما شی جن پنگ نے امریکی وزیر خارجہ کے بیجنگ کے دورے پر اتفاق کیا تھا تاکہ دونوں سربراہان مملکت نے ملاقات میں جس ایجنڈے پر بات کی تھی اس پر عمل کیا جا سکے۔

#airbalone#balloon#beijing#China#PakTurkNews#postpond#tonlyblinkin#tripAmerica