کینیڈین پولیس نےہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث چوتھا بھارتی شہری گرفتار کرلیا

وینکوور(پاک ترک نیوز)
کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی کاروائی کے نتیجے میں 2023 میں وینکوور میں علیحدگی پسند سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں کینیڈین حکام نے چوتھےبھارتی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔
کینیڈین میڈیاکے مطابق ، ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا جانے والا چوتھا ملزم 22 سالہ امندیپ سنگھ قتل میں ملوث ہونے اور قتل کی سازش کے عائد الزامات سے قبل ہی غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات کے تحت حراست میں تھا۔جبکہ تین دیگر بھارتی شہریوں کو بھی رواں مہینے گرفتار کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون 2023 کو وینکوور کے مضافات میں موجود گردوارے کی پارکنگ میں نقاب پوش حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔اس کے کئی مہینوں بعد جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا کہ کینیڈا کے پاس اس قتل میںبھ ارتی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے ’معتبر شواہد‘ موجود ہیں۔جواب میں بھارت نے ان الزامات کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور عارضی طور پر کینیڈین شہریوں کے ویزوں پر پابندی لگا دی اور کینیڈا کو اپنے سفارت کاروں کو واپس بلانے پر مجبور کیا۔
اسی اثنا میںنومبر 2023 میں امریکی محکمہ انصاف نے جمہوریہ چیک میں رہنے والے ایکبھارتی شہری پر الزام لگایا کہ اس نے مبینہ طور پر امریکی سرزمین پر اسی طرح کے قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔استغاثہ نے عدالتی دستاویزات میں کہا کہ بھارتی حکومت کا ایک اہلکار بھی اس منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔
رواں سال اپریل میں ایک بڑے امریکی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں نے اندازہ لگایا ہے کہ امریکی سرزمین پر اس (قتل) کی منظوری اس وقت کے انڈیا کے اعلیٰ انٹیلی جنسافسر سمنت گوئل نے دی تھی۔

another arrrestHardeep Singh Najar