Browsing category

تازہ ترین

ترکیہ نے اپنے مقامی اسٹیل ڈوم کو حتمی شکل دے دی

استنبول(پاک ترک نیوز) ترکیہ نے اپنے چیلک کوبے اسٹیل ڈوم – فضائی دفاعی نظام کے لیے کلیدی منصوبوں کو حتمی شکل دی ہے۔ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جو ملک کی فضائی حدود کی حفاظت کو جدید، کثیر الجہتی دفاعی صلاحیتوں کے ساتھ آگے بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کی تازہ […]

گورنر پنجاب سے پاکستان آذربائیجان بزنس کمیونٹی کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات

لاہور(پاک ترک نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پاکستان آذربائیجان بزنس کمیونٹی کے نمائندہ خصوصی نے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب جناب سردار سلیم حیدر سے پاکستان آذربائیجان بزنس کمیونٹی کے نمائندہ خصوصی جناب سید رضا خرم نے ڈنر پر ملاقات کی ۔ اس پر وقار پر خلوص اور دوستانہ […]

ریپبلیکنز نے افغانستان سے اامریکی انخلا پر جو بائیدن انتظامیہ کے خلاف رپورٹ جاری کر دی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی میں شامل ریپبلکنز نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بائیڈن انتظامیہ کو اگست 2021 میں افغانستان سے انتشار انگیز امریکی انخلاء پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ گذشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ میں بائیڈن کو افغانستان سے واپسی کے "فیصلے کے ممکنہ […]

ترکیہ کی بلٹ ٹرین کے منصوبے پر کام شروع۔ٹیسٹ رن 2025میں ہوگا

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی پہلی مقامی طور پر تیار کی جانے والی بلٹ ٹرین 2025 کی آخری سہ ماہی میں متحرک ٹریک ٹیسٹ شروع کرے گی۔ٹرائلز فیکٹری کے جامد ٹیسٹوں کی تکمیل کے بعد ہوں گے۔ جنکا آغازآئندہ سال کے وسط تک متوقع ہے۔ ٹرانسپورٹیشن اور انفراسٹرکچر کے وزیر عبدالقادر یورالو اولو نے […]

امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ کمیٹی نے بلنکن کے سمن جاری کر دئیے

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میکول نے سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن کو سمن جاری کیا ہے۔ جس میں ان سےکہا کیا گیا ہے کہ وہ 2021 میں افغانستان سے امریکہ کے انخلاء کے بارے میں کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر گواہی دیں۔ میڈیا رپورٹس کے […]

اسرائیل میں حماس سے معاہدے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے مظاہروں میں شدت آگئی

یروشلم(پاک ترک نیوز) حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے اور اسرائیلی یرغمالیوںکی رہائی کے لئے اسرائیل کے اندر مظاہروں میں شدت آتی جا رہی ہےاور گذشتہ تین دنوں کے دوران تل ابیب اور دیگر شہروں میں ہزاروں مظاہرین نے حماس کے ساتھ یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مطالبہ کرنے کے لیے احتجاج کیا۔ […]

فوج کا کڑےا ندرونی احتساب کا نظام ادارے کے استحکام کا ضامن ہے۔کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت منعقد ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس نے ملک میں سخت سائبر سکیورٹی اقدامات کے ذریعے قومی سائبر سپیس کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ افواج پاکستان کے آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری ہونے والےبیان میں کہا گیا ہے کہفوج […]

ترکیہ میں موسادکے مالیاتی نیٹ ورک کا سربراہ گرفتار

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی خفیہ ایجنسی نے کوسوو کے ایک شہری کو ملک میں اسرائیل کی موساد انٹیلی جنس ایجنسی کا مالیاتی نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق ترک انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی ٹی نے کہا کہ لیریڈون ریکسپی کو 30 اگست کو استنبول میں […]

ترکیہ کی جھیل سلدا یونیسکو کے سرفہرست 100 ارضیاتی ورثے کے مقامات میں شامل

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکی کے جنوب مغربی صوبے بردور میں واقع جھیل سلدا کو یونیسکو کےسرفہرست 100 ارضیاتی ورثے کے مقامات میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کا اعلان جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں 37ویں عالمی ارضیاتی کانگریس میں کیا گیا ہے۔ یہ فہرست انٹرنیشنل یونین آف جیولوجیکل سائنسز (IUGS) کے اقوام متحدہ […]

ترکیہ کے تجارتی خسارے میں جولائی میں 42فیصد کمی۔7.3ارب ڈالر پر آگیا۔ترک سٹیٹ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کا غیر ملکی تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے جولائی میں تیزی سے کم ہوا ہےکیونکہ درآمدات میں کمی کےساتھ برآمدات میں اضافہ ہواہے۔ ترک شماریاتی انسٹی ٹیوٹ (ترک سٹیٹ) نے کہا ہے کہ تجارتی فرق گزشتہ ماہ تقریباً 42 فیصد کم ہو کر 7.3 ارب ڈالررہ گیا جو ایک […]

جس کو یروشلم کی پرواہ نہیں وہ ہماری تاریخ سے آگاہ نہیں۔ صدر اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ فلسطینی کاز سے منہ نہیں موڑ سکتا جسے اس کے بانی مصطفی کمال اتاترک سمیت اس کے آباؤ اجداد نے ترجیح دی تھی۔خطے کو درپیش خطرات کے پیش نظرفلسطین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ترکیہ پر عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر رجب طیب اردوان […]

صدر اردوان کا محمد یونس کو فون، بنگلہ دیش میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر گفتگو

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے فون کال پر بنگلہ دیش میں سیلاب کی تباہ کاریوں، دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترک صدر کے کمیو نیکیشن ڈائریکٹوریٹ نے بتایا ہے […]

ترکیہ اور آزربائیجان نے ہمیشہ ایک قوم اور دو ریاستوںکی تفہیم کے ساتھ کام کیا ہے۔وزرائے خارجہ کی پریس کانفرنس

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ترکی اور آذربائیجان اچھے اور برے دونوں وقتوں میںایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔کیونکہ ہمارے ملکوں نے ہمیشہ ایک قوم اور دو ریاستوںکی تفہیم کے ساتھ کام کیا ہے۔ فیدان نےگذشتہ شب یہاں اپنے آذربائیجانی ہم […]

ترکیہ کی اسرائیلی وزیر کے مسجداقصیٰ کے احاطہ میں یہودی عبادت گاہ کی تعمیر کے مطالبے کی مذمت

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک وزارت خارجہ نے بنیاد پرست اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گوئرکی جانب سے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں یہودی عبادت گاہ کی تعمیر کے مطالبےکے حالیہ ریمارکس کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے اپنے تازہ بیان مین کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر […]

ترک فلم "حیات” بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں آسکر کے لئےنامزد

انقرہ (پاک ترک نیوز) ہدایتکار زیکی ڈیمیرکوبز کی فلم "حیات” کو اس سال کے اکیڈمی ایوارڈز میں "بہترین بین الاقوامی فیچر فلم” کے زمرے کے لیے ترکی کی انٹری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وزارت ثقافت اور سیاحت کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سینما نے بدھ کے روز اس بیان کے ساتھ ترکیہ کے آسکر […]

ترکیہ کا ایک بار پھر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں کم از کم 74 افراد کو شہید کئے جانے کے مذموم واقعے کے بعد پاکستان کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ منگل کے روز جاری ہونے والے سرکاری بیان میں وزارت خارجہ نے […]

وزیراعلی پنجاب نے صارفین کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف دیا، عطا تارڑ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں صارفین کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام […]

عمران خان کی مبینہ سہولت کاری پر زیر تحویل سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل رہا

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں تحویل میں لئے گئے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ظفر اقبال کو رہا کر دیا گیا۔ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ظفر اقبال کو 13 اگست کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا گیا تھا۔ظفر اقبال […]

نواز شریف کا پنجاب میں 500 یونٹس تک بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی اور زائد بجلی کے بلوں پر عوام کے کرب کا اندازہ ہے ان سب کا کی ذمہ دار عمران خان حکومت ہے، آئی ایم ایف کو واپس لانے والے چہرے ہم نہیں جیل میں بیٹھے لوگ […]

ملک میں انٹرنیٹ کے مسائل حل ہونا شروع، سوشل میڈیا ایپس چلنے لگیں

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے متعلق مسائل حل ہونا شروع ہو گئے، جس کے بعد سوشل میڈیا ایپس بتدریج اور مختلف علاقوں میں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔ ملک میں کئی ماہ سے انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست اور سوشل میڈیا ایپس نہ چلنے کے مسائل کی وجہ سے […]