Browsing category

تازہ ترین

غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لئے اسرائیل کا حماس سے بات چیت کا عندیہ، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینتز نے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لئے حماس سے بات چیت کے لئے تیار ہیں۔مشرق وسطیٰ کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نکولائی ایم لیدونیو سے ملاقات میں اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ فلسطینی حکومت کے ساتھ تعاون کو دوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں۔ […]

ترک ویکسین استعمال کرنے کے بعد سائیڈ ایفکٹس صفر ہیں

ترکی کی یونیورسٹی میں کورونا وائرس کی ویکسین استعمال کرنے کے بعد اس کے سائیڈ ایفکٹس بالکل سامنے نہیں آئے ہیں اور یہ ویکسین کورونا وائرس کے علاج کے لئے بہترین ہے۔ ترک صوبے کیزری کی ایرسی یس یونیورسٹی کے ریکٹر مصطفیٰ جلیس نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کی گئی "ایرو کوو ویکسین” […]

ترکی میں غیر ملکی طالب علموں کی زلزلہ متاثرین کی مدد

ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آئے ہوئے غیر ملکی طلبہ کی ایک بڑی تعداد زلزلہ متاثرین کی مدد کو ازمیر پہنچ گئی۔ یہ غیر ملکی طلبہ و طالبات ٹرکش ریڈ کریسنٹ کے ساتھ مل کر زلزلہ متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔ کچھ طالب علم امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ طالبات متاثرین […]

ترک نوبل انعام یافتہ عزیز سنجار کی آذربائیجان کے یتیم بچے کی کفالت کا اعلان

کیمسٹری میں ترکی کے نوبل انعام یافتہ سائنسدان عزیز سنجار نے آذربائیجان کے شہر گانجا پر آرمینیا کے حملے میں یتیم ہونے والے بچے حاتیس شاہ نیزورو کی کفالت کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا ہے۔ آرمینیا کے گانجا پر حملے میں حاتیس نیزورو کے والدین شہید ہو گئے تھے۔ آذربائیجان کی سرکاری نیوز […]

10 ماہ میں ایک کروڑ سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی ترکی آمد

رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں ترکی نے ایک کروڑ 12 لاکھ غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی۔ ترک وزارت سیاحت کے مطابق کوروبا وائرس کی عالمی وبا اور لاک ڈاوٗن کے باعث گذشتہ سال کے مقابلے میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 72 فیصد کمی آئی ہے۔ اس سال اگست سے اکتوبر […]

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی اہم ملاقات

دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات، باہمی تعاون کے شعبوں، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور علاقائی استحکام پر بات کی۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور سعودی عرب میں امریکی سفیر جان ابی زید بھی ملاقات میں موجود تھے

ترکی نیٹو کا واحد رکن ہے جو شام میں داعش سے لڑ رہا ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی نیٹو کا واحد ممبر ہے جو شام میں داعش جیسی خطرناک دہشت گرد تنظیم سے تنہا لڑ رہا ہے۔ سعودی عرب کی جی 20 سربراہ کانفرنس کے ایک گروپ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی نے 9 ہزار غیر ملکی دہشت […]

کورونا وائرس کی دوسری لہر: پاکستان میں تعلیمی ادارے 10 جنوری تک بند

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 40 روز کے لئے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا کو بتایا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 82 فیصد تک پہنچ […]

کورونا وائرس ویکسین کی قیمت 4 ہزار سے 6 ہزار روپے ہو گی

کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی موڈرنا نے کہا ہے کہ وہ حکومتوں کو ویکسین 25 ڈالر سے 37 ڈالر میں فروخت کریں گی۔ پاکستان میں اس ویکسین کی قیمت فی فرد چار ہزار سے چھ ہزار روپے ہو گی۔ موڈرنا کے چیف ایگزیکٹو سٹیفن بینسل نے جرمن اخبار ویلٹ اینڈ سونتیگ سے […]

امریکی وزیر خارجہ کی دوحا میں طالبان اور افغان نمائندوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں طالبان اور افغان مذاکراتی ٹیم کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مائیک پومپیو نے پہلے افغان مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کی جس کے بعد وہ طالبان کی مذاکراتی ٹیم سے […]

ترکی کے ساتھ تعلقات دوستانہ اور اختلافات سے بالا تر ہیں، سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ تعلقات دوستانہ ہیں اور ان میں اختلافات کا عنصر شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ترک مصنوعات پر کسی طرح کی کوئی پابندی عائد نہیں کی۔ جی 20 سربراہ کانفرنس میں صدر ایردوان کی ویڈیو […]

مشرق اور افریقہ کو نظر انداز کئے بغیر مغرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیں گے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی مشرق اور افریقہ کو نظر انداز کئے بغیر مغرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ واشنگٹن کے ہیلی فیکس انٹرنیشنل سیکیورٹی فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی مشرق یا افریقہ سے پیٹھ نہیں موڑ […]

عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے نسل، مذہب اور زبان سے بالاتر ہو کر تعاون کرنا ہو گا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے ہمیں زبان، نسل، مذہب اور علاقائی سوچ سے بالا تر ہو کر باہمی تعاون کو فروغ دینا ہو گا۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی جی 20 سربراہ کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے صدر […]

کورونا وائرس کی وبا پر عالمی تعاون کے ساتھ مل کر قابو پائیں گے، شاہ سلمان

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا پر عالمی تعاون کے بغیر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جی 20 سربراہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ریاض کانفرنس ایسے […]

ترکی یورپ سے سیاسی اور نظریاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر تعلقات نہیں چاہتا، ابراہیم کالِن

صدر رجب طیب ایردوان کے ترجمان ابراہیم کالِن نے کہا ہے کہ یورپین یونین کی رکنیت ترکی کے لئے اسٹرٹیجک ترجیح ہے۔ یورپ بھی ترکی کے ساتھ تعلقات کو اہم معاملات کی نظر سے ہی دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ یورپین یونین کے رہنماوٗں کو نظریاتی اور سیاسی پسند و ناپسند کو ایک طرف رکھتے […]

ترکی یورپ کے ساتھ مل کر اپنا مستقبل تعمیر کرنا چاہتا ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی صوبائی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں اور دوستوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں گے۔ ترکی اپنے آپ کو کہیں اور نہیں […]

ترکی میں صحت پر 201 ارب ٹرکش لیرا خرچ کئے گئے

ترک ادارہ شماریات کے مطابق 2019 میں ترکی نے صحت کے شعبے میں 201 ارب ٹرکش لیرا خرچ کئے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 21.7 فیصد زائد ہیں۔ ہر ترک شہری کی صحت پر حکومت نے 2،434 ٹرکش لیرا خرچ کئے جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہیں۔ ترک جی […]

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث عالمی قرضوں کا بوجھ 15 ہزار ارب ڈالر بڑھ گیا

رواں سال کے پہلے نو ماہ میں عالمی قرضوں کا حجم 15 ہزار ارب ڈالر اضافے کے بعد 272 ہزار ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فنانس کے مطابق 2020 کی پہلی ششماہی میں جی ڈی پی میں قرضوں کی شرح 320 فیصد سے بڑھ کر 362 فیصد […]

آسٹریلیا کی اسپیشل فورسز نے 39 معصوم افغان شہریوں کے قتل کا اعتراف کر لیا

آسٹریلیا کی فوج کے سربراہ جنرل اینگس کیمپبیل نے معصوم افغان شہریوں کے قتل پر معافی مانگی اور قتل کی تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا۔ آسٹریلیا کی حکومت نے اسپیشل فورسز کے ہاتھوں معصوم افغان شہریوں کے قتل کی تحقیقات شروع کی تھیں جس میں یہ ثابت ہوا کہ اسپیشل فورسز کے ہاتھوں معصوم افغان […]

عرب دنیا ترک خارجہ پالیسی کی مداح، پذیرائی میں سرفہرست

عرب دنیا میں ترک خارجہ پالیسی کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے، سروے واشنگٹن کے عرب سینٹر نے ایک سروے کیا ہے جس میں دنیا کے سات بڑے ممالک کی خارجہ پالیسی پر عرب دنیا کا موقف معلوم کیا گیا۔ سروے میں عرب دنیا نے سب سے زیادہ ترک خارجہ پالیسی کو مثبت […]