Browsing category

ترکی ٹاپ-1

ترک کابینہ کا اہم ترین اجلاس: 20 روز کا سخت ترین مکمل لاک ڈاوؤن کا فیصلہ

صدر رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت کابینہ کا تین گھنٹے طویل اجلاس ہوا ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اہم فیصلے کئے گئے پورے ترکی میں 29 اپریل سے 17 مئی تک (20 روز) کے لئے مکمل لاک ڈاوؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان […]

ترکی کی کرپٹو کرنسی کا بانی 2 ارب ڈالر لے کر فرار ہو گیا

استنبول(پاک ترک نیوز ) ترکی کا کرپٹو کرنسی کا بانی سرمایہ کاروں کے دو ارب ڈالرز کے ساتھ فرار ہوگیا ہے۔ ترک پراسیکیوٹرز نے اس بارے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔تھوڈیکس ایکسچینج نے ایک پُراسرار پیغام کے ساتھ ٹریڈنگ 5 دنوں کے لئے معطل کر دی ہے۔ ترکی کے سیکورٹی حکام […]

23 اپریل: ترکی اور قبرص کی خود مختاری اور بچوں کا دن

ترکی اور شمالی قبرص کے لیے 23 اپریل کا مطلب قومی خودمختاری اور بچوں کا دن ہے ، جسے اس سال کوروناوائرس کی وبا کی وجہ سے گھروں میں منایا جارہا ہے ۔ 23 اپریل 1920ء کو پہلی گرینڈ نیشنل اسمبلی کھولی گئی اورترک عوام کی خودمختاری کا اعلان کیا گیا ۔ اتاترک نے 1924 […]

"استنبول کانفرنس "میں شرکت طالبان قیدیوں کی رہائی سے مشروط

کابل: (پاک ترک نیوز) افغان طالبان نے ترکی امن کانفرنس میں شرکت طالبان قیدیوں کی رہائی سے مشروط کردی ۔ادھرامریکی افواج نے افغانستان سے اپنے انخلا کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق،طالبان نے استنبول میں ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت کے لیے طالبان قیدیوں کی رہائی اور اقوام متحدہ کی […]

”استنبول امن کانفرنس“ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

ٓاستنبول (پاک ترک نیوز)افغانستان پر ہونے والی ”استنبول امن کانفرنس“دوسری مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد اب اس کا انعقاد خطرے میں پڑگیا ہے، طالبان نے واضح کیاہے کہ جب تک امریکاکا انخلا مکمل نہیں ہوجاتا ، وہ افغانستان کے حوالے سے کسی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے […]

طالبان کی لازمی شرکت کیلئے "استنبول کانفرنس "ملتوی کی ، امریکا

استنبول (پاک ترک نیوز)امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان زیڈ ترار نے کہا ہے کہ امریکا فوجی انخلا کے بعد بھی افغانستان میں امن چاہتا ہے ۔ استنبول کانفرنس میں طالبان کی شرکت ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ کانفرنس کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے۔طالبان سے مذاکرات امریکا کی نئی خارجہ پالیسی کی اولین […]

ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لئے ترکی نے کئی منصوبے شروع کئے ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کو ایک سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک دنیا چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے بلائی گئی "ماحولیاتی کانفرنس” سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس سے مختلف ممالک کے سربراہوں نے بھی خطاب […]

ترکی میں چار روزہ کرفیو کا آغاز

کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدام کے طور پر ، ترکی نے جمعرات کی شام سے پیر کی صبح تک ملک گیر کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق ، 22 اپریل سے 26 اپریل کی صبح 5 بجے تک قومی خودمختاری اور بچوں کے قومی دن کی […]

فلپائن نے خطے کی بحری طاقت بننے کے لئے ترکی سے مدد مانگ لی

فلپائن نے اپنی بحریہ کو جدید بنانے کے لئے ترکی سے مدد مانگ لی۔ فلپائن کے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے فلپائن کی بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل جیووینی کارلو باکوردو نے کہا کہ گذشتہ ہفتے فلپائن کے ایک اعلیٰ عکسری وفد نے ترکی کا دورہ کیا تھا۔ یہ دورہ ترکی کی […]

اپوزیشن سینٹرل بینک سے 128 ارب ڈالر غائب ہونے کے جھوٹے الزامات لگا رہی ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے اپوزیشن کے ان الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے جس میں حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے ترکی کے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 128 ارب ڈالر کے گھپلے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ وہ جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کر رہے […]

دہشت گرد تنظیم سے تعلق پر ترک فوج کے 30 اہلکار گرفتار

ترک سیکیورٹی فورسز نے فتح اللہ ٹیررسٹ آرگنائزیشن (فیتو) سے تعلق پر 30 سابق فوجی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید 17 اہلکاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انقرہ میں ترکی کے چیف پراسیکیوٹر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے فیتو سے تعلق پر ترک […]

ترک جنگی ڈرون دنیا کو فتح کر رہے ہیں، عالمی میڈیا کی رپورٹس

سپین کا میڈیا بھی ترکی کے جدید جنگی ڈرون طیاروں کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا۔ سپینش میڈیا نے ترکی کے ڈرون طیاروں پر ایک رپورٹ "گیم چینجرز” کے نام سے شائع کی ہے جس میں حالیہ عالمی تنازعات میں ترکی کے ڈرون طیاروں کی کامیابیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ "ترک ڈرون طیارے […]

ترکی کے مکینیکل وینٹی لیٹرز نے 30 ممالک میں کورونا کے لاکھوں مریضوں کی جان بچائی

کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے ترکی کی چار کمپنیوں نے مشترکہ طور پر ایک مکینیکل وینٹی لیٹر تیار کیا جو اس وقت دنیا کے 30 ممالک میں استعمال ہو رہا ہے۔ وینٹی لیٹر کی تیاری میں ترک حکومت نے چاروں کمپنیوں کو مدد فراہم کی۔ مکینیکل وینٹی لیٹر کا نام "بائیوسِس” […]

ترکی: کرفیو کی خلاف ورزی پر غیر ملکیوں کے رہائشی اجازت نامے منسوخ کرنے کا فیصلہ

ترک وزارت داخلہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے جمعہ کی رات 9 بجے جو کرفیو نافذ کیا گیا ہے اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے کہا ہے […]

فلسطینی یہ رمضان بھی اسرائیلی ظلم و جبر میں ہی گزاریں گے، ترک وزیر مذہبی امور

ترکی کے وزیر مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش نے غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے جاری مظالم عالمی برادری کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسلمان یہ رمضان بھی اسرائیلی ظلم و جبر کو برداشت […]

دہشت گردوں کو ترکی میں ترقی کا راستہ روکنے نہیں دیں گے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گرد، شرپسند عناصر اور ان کی حمایت کرنے والی سیاسی جماعتیں جتنا مرضی زور لگا لیں ترکی میں ترقی کا راستہ نہیں رک سکتیں۔ حکومت اپنے ترقیاتی منصوبوں کو ہر قیمت پر مقررہ وقت میں مکمل کرے گی۔ انہوں نے یہ بات جنوب مشرقی ترکی میں […]

ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ کی پریس کانفرنس میں تلخ جملوں کا تبادلہ

ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے یونان سے کہا ہے کہ اگر ترکی کی پریشانیوں اور تناؤ میں اضافہ کر سکتے ہو تو یہ کام ترکی بھی کر سکتا ہے۔ ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس میں ہوا جب یونانی وزیر خارجہ نے […]

ترک میزائل بوزدوغان: فضا سے فضا میں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر ایروان کی انجینئرز کو شاباش

ترکی ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جس نے فضا سے فضا میں میزائل حملے کی ٹیکنالوجی حاصل کر لی ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے ترکی کے بوزدوغان میزایل نے فضا سے فضا میں حملے کے پہلے ہی شاٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے میزائل کی تیاری میں […]

ترک انجینئرز کا کارنامہ، دفاعی صنعت میں استعمال ہونے والی چِپ تیار کر لی

دنیا اس وقت چِپ کی قلت کے بحران سے دوچار ہے تاہم ترک انجینئرز نے آٹو انڈسٹری میں استعمال ہونے والی چِپ تیار کر لی۔ ترکی کے صوبے کوجیلی میں واقع نیشنل الیکٹرونکس اینڈ کرپٹالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجیز ریسرچ لیبارٹری نے یہ جدید چِپ تیار کی ہے۔ ترکی کی دفاعی کمپنیوں […]

ترک انجینئرز کی بڑی کامیابی، چاند پر مشن بھیجنے کے لئے ہائبرڈ راکٹ کا تجربہ کامیاب

ترک انجینئرز نے چاند پر مشن بھیجنے کا ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔ 2023 میں چاند پر مشن بھیجنے کے لئے ہائبرڈ راکٹ تیار کرنے کا تجربہ کامیاب ہو گیا ہے۔ ترک انجینئرز نے استنبول کے شائلے ضلع میں ایک سرکاری ریسرچ ادارے میں ہائبرڈ راکٹ کا تجربہ کیا۔ ریسرچ کا یہ سرکاری […]