وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی لاہور سے تجاوزات ہٹانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں دکانوں کے باہر رکھا سامان ہٹانے کیلئے انتظامیہ کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دکانوں کے سامنے سامان رکھنے کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لے لیا۔
شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے شکایت کی کہ دکانداروں نے سامان باہر رکھا ہوا ہے، ٹھیلے اور ریڑھی والوں کی تجاوزات کے باعث آمدورفت میں شدید مشکلات ہیں، تجاوزات کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے ہیں۔
شہریوں کی شکایت پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ راستوں اور بازاروں میں ٹریفک کی بندش اور رکاوٹوں کو دور کیا جائے، دکاندار سامان اپنی دکانوں کی حدوں میں رکھیں، یقینی بنائیں ریڑھی بان متعین جگہوں پر ٹھیلے لگائیں تاکہ شہریوں کے ساتھ دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو تکلیف نہ ہو۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ایک ماہ میں شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنے اور ٹریفک کی روانی اور شہریوں کیلئے آسانی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

#chiefmiister#chiefministerpunjab#Lahore#maryamnawaz#PakTurkNews#pmln