نگران وزیراعظم سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی ۔
وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران پُرتپاک استقبال اور شاندار انتظامات پر چینی صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ چین کے دوران جن مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ان پر عمل درآمد کے لیے پاکستان بھرپور اقدامات اٹھائے گا۔
دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ معاہدوں کی بدولت چین پاکستان اقتصادی راہداری میں نئے باب کا اضافہ ہو گا۔چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انشئیٹو پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی فلک بوس پہاڑوں سے بلند اور گہرے سمندروں سے ذیادہ گہری ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک کے ثمرات سے دونوں ملکوں کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔
چینی سفیر نے نگران وزیراعظم کو پاکستان کے ترقی اور معاشی استحکام میں چین کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

#caretakerpm#China#chinisembassidor#islamabad#patkurknews