کولمبو ٹیسٹ ،بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل منسوخ کردیا گیا

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ۔
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 12 رنز کی برتری حاصل ہے تاہم خراب موسم کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔
پاکستان نے سری لنکا کیخلاف دو وکٹوں کے نقصان پر 178رنز بنائے ہیں اور سری لنکا پر 12رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔
کپتان بابراعظم 28 جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق 87 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے جارحانہ 47 گیندوں پر 51 اور امام الحق 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لیے تھے اور میزبان ٹیم کا خسارہ ختم کرنے کے لیے گرین کیپس کو مزید 21 رنز درکار تھے۔
پہلی اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی ہو گئی تھی ۔

#colombo#pakturkew#PakTurkNews#pakvssl#srialnak