رینجرز اور ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے رینجرز اور ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سول آرمڈ فورسزکی تنخواہوں میں اضافے کی اجازت دے دی۔ اس طرح رینجرز اور ایف سی کی تنخواہیں بھی پاک فوج کے برابر ہو جائیں گی۔سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں تقریبا56 فیصد تک اضافہ ہو گا تاہم رینک کے حساب سے تنخواہوں میں اضافہ مختلف اوراوسط اضافہ کم بنے گا۔
سول آرمڈ فورسز کے لئے نظرثانی بنیادی پے اسکیل 2024 کی وزارت خزانہ نے منظوری دے دی ہے۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک اہم فیصلے کے تحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
نظرثانی بنیادی پے اسکیل 2024 کے تحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ پچپن اعشاریہ سات چھ فیصد یا31 ہزار810روپے تک ہو گا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ رینک کے حساب سے تنخواہوں میں اضافہ مختلف اوراوسط اضافہ کم بنے گا۔

#fc#fx#islamabad#PakTurkNews#rangers#salaryArmy