کازان۔روس(پاک ترک نیوز)
ترک دارالحکومت کے قریب ترک ایروسپیس اندسٹریز کے مرکزی دفتر پر دہشت گرد حملے کے بعد رکس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے روس میں موجود ترکیہ کے صدر اردوان اپنا دورہ مختصر کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے گذشتہ شب برکس سربراہی اجلاس کے میزبان شہر کازان میں شاندار استقبالیہ میں بھی شرکت نہیں کی۔صدر رجب طیب اردوان جمعرات کی صبح روس میں اپنا قیام مختصر کرتے ہوئے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق صدر اردوان کی جمعرات کو اپنے شیڈول کے مطابق متعدد سربراہان مملکت وحکومت کے ساتھ ملاقاتیں طے تھیں۔ مگر انقرہ میں دہشت گرد حملے کی وجہ سے وہ پہلے ہی ترکیہ واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔ترک صدر نے اپنے تمام ملاقاتیوں سےسفارتی ذرائع کی مدد سے معذرت کی ہے۔ جبکہ میزبان ملک روس کے صدر پوٹن سے فون پر گفتگو میں برکس سربراہی اجلاس کے شاندار انعقاد پر انہیں سراہتے ہوئے ،اپنی قبل از وقت واپسی پر ان سے معذرت بھی کی ہے۔