اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے الیکشن ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کافیصلہ کرلیا، سیکشن57میں ترمیم کے بعد انتخابات کیلئے پولنگ ڈے تجویز کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہوگا۔
انتخابات کی تاریخ صرف الیکشن کمیشن دے، اس سلسلے میں وفاقی حکومت نےالیکشن ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔ سیکشن 58 کے تحت انتخابی شیڈول کے اجرا کا اختیار بھی الیکشن کمیشن کے پاس ہوگا، اس کے تحت شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا کردار واضح کیا جائے گا۔
سیکشن 58 میں مجوزہ ترمیم کے ذریعے الیکشن کمیشن کا کردار مضبوط کیا جائے گا جبکہ سیکشن 57 کے تحت تاریخ دینے کا اختیار صدر مملکت کو ہے جس میں ترمیم تجویز کی جا رہی ہے۔