عمران خان کامیاب ریلی پر اہلِ لاہور کے مشکور

 

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کامیاب ریلی پر اہلِ لاہور کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لکھا کہ اہلِ لاہور، خصوصاً 7 گھنٹوں تک ہماری ریلی کے ساتھ پیدل چلنے والے لوگوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں، یہی وجہ ہے کہ مجرموں کا گروہ اور ان کے سرپرست ہم سے اتنے خوفزدہ ہیں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دینے یا ہماری ریلی کی راہ میں روڑے اٹکانے کے علاوہ مجرموں کا گروہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمےقائم کرتا چلا جا رہا ہے تاکہ ہمیں عدالتوں میں ہی مصروف رکھ سکے۔
انہوں نے کہا کہ فسطائیت جبر کی نئی حدوں کو چھو رہی ہے، طاقت کےایوان PTI کی سیاسی قوت اور اسے میسرعوامی تائید سے لرز رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بار بار سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینے سے انکار کرتے رہے، 8 مارچ کو ہمارے کارکنان پر پُرتشدد حملہ کیا اور ظلِّ شاہ کے دورانِ حراست قتل کے مرتکب ہوتےہیں۔

@imrankhan#chairmanpti#Lahore#PakTurkNews#pti#ptichairman#ptirally#zamanpark