عمران خان کو پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں بے قصور قرار دے دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بے قصور قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ظل شاہ، جلاو گھیراؤ اور پولیس تشدد کے مقدمات سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کی تینوں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے عبوری ضمانت واپس لے لی۔
سربراہ جے آئی ٹی نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری مطلوب نہیں، وکیل عمران خان نے کہا کہ ہم نے تفتیش جوائن کر لی ہے۔
فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ حمیدا کمہار اور عمران خان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے، جو ریلیف عمران خان کو دوں گا وہی حمیدا کمہار کو دوں گا، میرے لیے دونوں برابر ہیں۔

@imrankhan#atc#chairmanpti#Lahore#PakTurkNews#pti