عمران خان میانوالی ، لاہور ، اسلام آباد سے الیکشن لڑینگے ،بیرسٹر علی ظفر

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تین حلقوں سے الیکشن لڑینگے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنا جمہوری عمل نہیں ہے، بانی پاکستان تحریک انصاف میانوالی،لاہور اور اسلام آبادسے لڑیں گے الیکشن لڑیں گے۔
بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ کارکنوں کو ہدایات کردی گئی ہیں کہ اپنے کاغذات فائل کر دیں، امیدواروں کیلئے جیل میں موجود پی ٹی آئی رہنماؤں کو ترجیح دی جائے گی۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم 8 فروری کو ہر صورت میں الیکشن چاہتے ہیں، انشاءاللہ پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔

@imrankhan#elecation#formerchairmanpti#PakTurkNews#pti#ptichairman