کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم 100انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، 495 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 71 ہزار 038 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 229 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 70 ہزار 544 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔