اندور(پاک ترک نیوز) بھارت کے شہر اندور میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 9وکٹوں سے شکست سے دوچار کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اور پہلی اننگز میں 109رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں بھارتی سورما 163رنز پر ڈھیر ہوگئے ۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 197رنز بنائے دوسری اننگز میں 76رنز کا ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا ۔
چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو دو ایک کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ احمد آباد میں 9مارچ سے شروع ہو گا ۔