اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت منظورکرلی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزرائ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے تھانہ ترنول کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔عدالتِ نے پولیس کو اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے روک دیا اور 10 جولائی تک پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔
اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی گئی ۔دونوں رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔
یاد رہے کہ سیشن کورٹ نے تین روز قبل شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج کی تھی۔

#asadumar#islamabad#islamabadhigcourt#PakTurkNews#pti#shahmehmoodqureshi