اسرائیل کو ایران کے میزائل اور ڈرونز کا دفاع کرنا انتہائی مہنگا پڑ گیا

تل ابیب (پاک ترک نیوز) اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملک کے دفاعی فضائی نظام نے ایران کے 100 سے زائد ڈرونز کو فضا میں ہی ناکارہ بناکر فوجی تنصیبات اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنایا لیکن ان حملوں کو روکنے میں ایک ارب 35کروڑ ڈالر خرچ ہوگئے۔یہ رقم پاکستانی روپوں میں 378ارب بنتی ہے ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے والے ایک ایرو میزائل کی قیمت 35 لاکھ ڈالر اور میجک وانڈ میزائل کی قیمت 10 لاکھ ڈالر ہے۔
حملہ ناکام بنانے کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کا خرچہ بھی اس میں شامل ہے۔
یاد رہے ایران نے دو روز قبل 300 سے زیادہ میزائل اور ڈرونز سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا ، جس میں کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ جبکہ اسرائیلی فوج نے درجنوں ایرانی میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

#drones#hammas#irondome#isreal#missiles#PakTurkNews