اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستانی خاتون کوہ پیما نے 8ہزار میٹر سے بلند 9چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں ۔انکا مشن 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کرنے کا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8 ہزار 163 میٹر بلند مناسلو چوٹی بھی سر کر لی۔نائلہ کیانی کو مئی میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر ستارہ امتیاز بھی دیا گیا۔
کوہ پیما نائلہ کیانی مناسلو سمیت اب تک براڈ پیک، انپورنا، لوہٹسے، گشربروم 1، گشربروم II، نانگا پربت اور ماؤنٹ ایورسٹ سر کر چکی ہیں۔