فلسطین میں قیام امن تک نیٹو کی اسرائیل کے ساتھ تعاون کی کوششیں قبول نہیں ،اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے واضح کیا ہے کہ جب تک فلسطین میں جامع اور پائیدارامن قائم نہیں ہو جاتا ، ترکیہ نیٹو کی اسرائیل کے ساتھ تعاون کی کوششوں کو قبول نہیں کرے گا۔
نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر واشنگٹن میں نیوز کانفرنس میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نیٹو اتحادیوں کے درمیان تعاون ضروری ہے۔
ترک صدررجب طیب نے کہا کہ ایف 16 طیاروں کی خریداری کے معاملے پر امریکی صدر نے 3 سے 4 ہفتوں میں معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بننا ہے، شام سے تعلقات کی بحالی کے لیے ترک وزیرِ خارجہ کو شامی صدر سے ملنےکے لیے کہا ہے۔

 

#ANKARA#gaza#hammas#isreal#PakTurkNews#palistine#RecepTayyipErdoğan#tilaviv