عمران خان کی 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے عمران خان کی ضمنی الیکشن میں 7حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی انتخابات میں اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے کے کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نےعمران خان کو تمام 7 نشستوں سے کامیاب قرار دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیے۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 5 رکنی کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 7 حلقوں پر کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے انتخابی اخراجات کی تفصیلات منظور کرلی۔ قبل ازیں عمران خان نے تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے کے ساتھ تاخیر کا وقت صرفِ نظر کرنے کی درخواست کی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن اخراجات کی تفصیلات مقررہ وقت میں جمع نہیں کرائی تھیں۔ عمران خان نے این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 108، این اے 118، این اے 239 اور این اے 45 میں اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کروائی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے 20 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

@imrankhan#chirmanpti#elecationcommission#islamabad#PakTurkNews#pti