انتخابی مہم کا کل آخری روز، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو آگاہ کردیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عا انتخابات 2024کیلئے کل 6فروری کو انتخابی مہم کا آخری روز ،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مطلع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کیمشن نے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کیلئے انتخابی مہم چلانے کا آخری روز 6 فروری مقرر کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں تمام سیاسی جماعتوں کو اس حوالے سے مطلع کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشنٹر ایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کے تحت 6 فروری 2024 اور 7 فروری 2024 کی درمیانی شب 12 بجے تک انتخابی مہم چلائی جاسکے گی۔مقررہ کردہ وقت کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

#elecation#elecationcomapin#elecationcommission#islamabad#lastday#PakTurkNewsVote