وزیراعظم سے نگران وزیراعظم پر مشاورت کیلئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض ملاقات کیلئے پہنچ گئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے نگراں وزیراعظم کے سلسلے میں مشاورت کے لیے اپوزیشن رہنما راجا ریاض وزیراعظم ہائوس پہنچ گئے۔
وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ کر مشاورت کے لیے مدعو کیا تھا۔ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے سامنے 3 نام رکھیں گے جبکہ وہ بھی وزیراعظم کے سامنے 3 نام پیش کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے نگران وزیر اعظم کے لیے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام تجویز کیا ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ابھی نام سامنے نہیں آئے ہیں۔
یاد رہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کیلئے 3 دن کا وقت ہے۔ تین دن میں نام فائنل نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔
اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے معاملے پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے۔ پوری کوشش ہوگی وزیراعظم کے ساتھ نگران کا نام فائنل کرلیں۔
دوسری جانب سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے۔
سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم ہاؤس جائیں گے۔وہ اس وقت نگراں وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

#caretakerpm#jalilabassjilani#PakTurkNews#rajariaz