پاکستان مسلم لیگ ن نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے 2 نام گورنر کو بھجوا دیئے

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے دو نام گورنر محمد بلیغ الرحمان کو بھجوا دیئے۔گورنر ہاؤس حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی جانب سے بھجوایا گیا خط موصول ہو گیا ہے۔
حمزہ شہباز شریف کی جانب سے احد چیمہ اور سید محسن رضا نقوی کے نام نگران وزیراعلیٰ کیلئے بھجوائے گئے، حمزہ شہباز نے مزید روابط کے لیے ملک احمد خان کو فوکل پرسن مقرر کر دیا۔
دوسری جانب پنجاب میں نگران سیٹ اپ بارے مشاورت کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری اور چودھری شجاعت کو ٹیلی فون کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی رابطہ کیا، صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تجویز کردہ ناموں پر اعتماد میں لیا۔
احد خان چیمہ سابق بیوروکریٹ رہے، ڈی جی ایل ڈی اے، سیکرٹری ہائیرا یجوکشین پنجاب تعینات رہ چکے ہیں، احد خان چیمہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
احد چیمہ نے گزشتہ سال جون میں سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ لی تھی، احد چیمہ کو شہباز شریف نے مشیر وزیراعظم برائے اسٹیبلشمنٹ مقرر کیا تھا۔

#ahadcheema#chiefminister#cmpunjab#governerpunjab#moshinrazanaqvi#PakTurkNews