اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی کل پاک ایران سرحدی علاقے پشین پر ملاقات ہوگی۔
ملاقات میں پاک ایران تعلقات میں وسیع پیمانے پر توسیع پرمشاورت ہوگی وزیراعظم اور ایرانی صدر2 منصوبوں کا افتتاح کریں گے ، جن میں 110 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ اور سرحدی مارکیٹ کا افتتاح شامل ہے ۔ایران اور پاکستان کی سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیں، مند کے مقام پر پاک ایران تجارتی منڈی کھول دی گئی ہے،دو منڈیوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔
ایرانی صدر اور وزیراعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے ، وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف بجلی کے منصوبے سے متعلق تقریب میں شرکت کیلئے کل بلوچستان کے ضلع تربت کا دورہ کریں گے۔