وزیرِ اعظم کا بارہ کہو بائی پاس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران حادثے کا سخت نوٹس

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بارہ کہو بائی پاس فلائی اوور کی تعمیر کے دوران حادثے کا سخت نوٹس لے لیا ۔
وزیرِ اعظم نے جمعرات کو پیش آنے والے حادثے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔سابق سیکٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی اس حادثے کے ہر پہلو کا جائزہ لے گی۔
کمیٹی کو ہنگامی بنیادوں پر انکوائری رپورٹ مرتب کرکے وزیرِ اعظم کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بارہ کہو منصوبے میں کسی قسم کی غفلت قابلِ قبول نہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہواقعے کے ذمہ داران کا تعین کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

#barahkahoo#islamabad#PakTurkNews#primeminister#rawalpindi#shahbazsharif