وزیراعظم کا کراچی پولیس آفس حملے میں جام شہادت نوش کرنیوالوں کوشہدا پیکیج دینے کا اعلان

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا۔
وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو شہدا پیکج دینے کا اعلان کیا۔
وزیراعظم نے شہید دو پولیس، ایک رینجر اہلکار اور ایک سویلین کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ تینوں افواج، رینجرز، پولیس سمیت مشترکہ آپریشن میں شریک تمام فورسز کی تحسین کرتا ہوں۔ایک گھنٹے طویل آپریشن میں فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کا مظاہرہ کیا۔
آپریشنل تیاری، پولیس کی استعداد میں اضافے پر فوری توجہ دینا ہوگی۔دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لئے پوری ریاستی قوت اور اشتراک عمل کو بروئے کار لانا ہوگا۔
وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔

#islamabad#karachipolice#karachiterraristattack#PakTurkNews#primeminister#shahbazsharifkarachkarachi