پی ایس ایل 8،آج آرام کے بعد کل دو میچز کھیلے جائیں گے

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8میں آج آرام کا دن ہے ۔ کل دو میچزکھیلے جائیں گے ۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )8میں کل 14ویں اوردن کےپہلے میچ میں کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کا چیلنج درپیش ہوگا ۔جبکہ دوسری میچ میں لاہورقلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے لاہورمیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایونٹ میں آج آرام کا روز ہے جبکہ کل اتوار 26فروری کو دومیچز کھیلے جائیں گے ۔ پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز میں جوڑ پڑے گا جبکہ دوسرے میچ میں لاہورقلندرز کوپشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہو گا۔پہلا میچ دن دوبجے جبکہ دوسرا میچ شام 7بجےکھیلا جائے گا ۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو63رنز سے شکست دی تھی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 220رنز بنائے ۔اعظم خان نے 97رنز بنائے ۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین اور سمتھ نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
گلیڈی ایٹرز 221رنزکےہدف کے تعاقب میں 19.1اوورز میں 157رنز پر ہمت ہاری بیٹھی ۔محمد حفیظ نے 48،کپتان سرفراز نے 41جبکہ افتخار احمد نے 39رنز بنائے۔
یونائیٹڈ کی جانب سے فضل الحق فاروقی اور حسن علی نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

#Lahore#lahoreqalandars#multansutans#PakTurkNews#peshwarzalmi#psl#psl8#quettagladiatoreskarachi