عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کیخلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 4 مختلف مقدمات میں پیشی کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔ عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پہنچے ہیں جہاں وہ عدالتوں میں پیش ہوں گے۔
عمران خان کی پیشی کے موقع پر بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ پی ٹی آئی کارکنان جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں داخل ہو گئے۔پی ٹی آئی کارکنان جوڈیشل کمپلیکس کا دروازہ بھی توڑ دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے بذریعہ سڑک اسلام آباد پہنچے، اس سے قبل عمران خان نے طیارے سے جانا تھا تاہم بعد ازاں روانگی کا پروگرام تبدیل کرکے بذریعہ موٹروے جانےکا فیصلہ کیا گیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انسداد دہشت گردی،بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیسز میں پیش ہوں گے۔

@imrankhan#bankingcourt#chairmanpti#foreginfundcase#islamabad#PakTurkNews#pti