روسی آبدوز کمانڈر کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی TASS نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ روس کے جنوبی شہر کراسنودار میں ایک روسی آبدوز کے کمانڈر اور فوج کی نقل و حرکت کے انچارج ڈپٹی چیف کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
TASS کے مطابق، اہلکار Stanislav Rzhitsky کو صبح ایک مسلح شخص نے گولی مار دی ۔واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
مقتول اہلکار روسی بلیک سی فلیٹ آبدوز کا کمانڈر بھی تھا جس کے بارے میں یوکرین کے مقامی آن لائن نیوز آؤٹ لیٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ یوکرائنی اہداف پر کلیبر کروز میزائل داغنے کا ذمہ دار تھا۔
Rzhitsky نے روسی بحریہ میں شہر کے نام سے منسوب کراسنودار آبدوز کی کمانڈ کی تھی۔ یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا وہ اس وقت بھی آبدوز کا کپتان تھا یا نہیں ۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق کراسنوڈار ایک ڈیزل الیکٹرک آبدوز ہے جو بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے لیے بنائی گئی ہے اور اسے "سطحی جہازوں اور آبدوزوں سے لڑنے، بارودی سرنگیں بچھانے اور جاسوسی کرنے” کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یاد رے کہ مقتول اہلکار Stanislav Rzhitsky نے گزشتہ برس 15جولائی کو یوکرین پر کلیبر کروز میزائل داغا تھا جس میں تین بچوں سمیت 23افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

#masscow#PakTurkNews#russiansubmarinerussia