سردار ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی منتخب

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں ۔
جے یو اے ،بی این پی نے سپیکر کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا تھا ۔سردار ایاز صادق نے 199ووٹ حاصل کئے ۔ان کے مد مقابل ملک محمد عامر ڈوگر نے 91ووٹ حاصل کئے ۔
مسلم لیگ (ن)کے رہنما سردار ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی کے لئے نامزد کیا گیا تھا جبکہ پیپلزپارٹی کے غلام مصطفی شاہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔
لیگی رہنماؤں نے ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر ان کی نشست پر آ کر مبارکباد دی۔
اجلاس کے آغاز پر سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا اور اس موقع پر اراکین نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی۔ سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے قومی اسمبلی میں شورشرابا اور احتجاج کیا۔
یاد رہے کہ سپیکر راجہ پرویز اشرف کا بطور 22 ویں سپیکر آج عہدے کا آخری دن ہے۔
واضح رہے کہ سپیکر کیلئے مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق اور سنی اتحاد کونسل کے عامر ڈوگر کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ اور جنید اکبر مدمقابل ہیں۔
سپیکر ڈائس کے دائیں اور بائیں جانب دو پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، پولنگ بوتھ میں خصوصی طور پر لائٹ کا انتظام کیا گیا۔

 

#NationalAssembly#PakTurkNews#pmln#sardarayazshadiq#spekaernationalassembly