اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔
پولیس سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کرے گی۔
گزشتہ سماعت پر پراسیکیوٹر نے وائس میچنگ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، شیخ رشید کے وکلاء کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ شیخ رشید کو سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش سے متعلق بیان پر گرفتار کیا گیا ہے۔