سپریم کورٹ فیصلہ، حکومتی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج دوبارہ ہوگا

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی اتحادی جماعتیں کا آئندہ حکمت عملی کیلئے اجلاس آج دوبارہ ہوگا ۔
حکومتی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں گزشتہ روز بھی ہوا تھا۔ آج دوسرے دن بھی اہم اجلاس ہوگا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آئینی اور قانونی پہلووں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے ایک قرارداد اسمبلی میں پیش کرنے کی تجویز شامل ہے۔
حکومت اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے تمام قانونی اور آئینی آپشن کھلے رکھے جائیں گے ۔ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے لیگل ٹیم سے بھی مشاورت کی تھی، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں آئندہ کی قانونی و آئینی حکمت عملی پر غور کیا گیا تھا۔

#bilawalbhutto#elecations#fazalurrehman#islamabad#PakTurkNews#primeminster#punjabelecations#shahabzsharif#shahbazsharif#supremecourt